شیلانگ،02؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے 27فروری کوہونے جا رہے میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لئے 45 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست آج جاری۔پارٹی نے پہلے کہا تھا کہ وہ اس شمال مشرقی ریاست کی تمام 60 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔اس فہرست میں سابق کانگریس وزیر اے ایل ہیک، سابق این سی پی ریاستی صدر سبور شلی اور آٹھ دیگر سابق ممبر اسمبلی ہیں۔صوبہ بی جے پی صدر شبون لگدوہ نے کہاکہ (پارٹی کی)مرکزی الیکشن کمیٹی نے 27فروری کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 45 امیدواروں کی اس فہرست میں ان کے نام بھی شامل ہیں جو دو جنوری کو یہاں بھگواپارٹی سے جڑے تھے وہ ہیں اے ایل ہیک، سبور شلی، روبنس سگکون اور جسٹن ڈکھار۔اس فہرست میں دوخواتین امیدوارریاستی خواتین مورچہ صدر پیلسی سنیٹاگ اور ماریان مارگ ہیں۔کچھ دوسرے اراکینِ اسمبلی، جو 2013کے اسمبلی الیکشن ہارگئے تھے، وہ بھی اس فہرست میں ہیں۔ذرائع کے مطابق 15 امیدواروں کی دوسری فہرست جلدہی جاری ہونے کاامکان ہے۔